رحیم یارخان ،باغو بہار(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) حساس ادارے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جام اشفاق کو اطلاع دی گئی کہ سبزہ زارکے علاقہ میں واقع گودام میں جعلی زرعی ادویات تیار کر کے پیکنگ کرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے جس کے باعث کاشتکاروں کی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جام اشفاق نے اپنی نفری کے ہمراہ گودام پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں تیار کی جانیوالی جعلی زرعی ادویات اور پیکنگ کا سامان برآمد کر کے قبضہ میں لے لیا ۔ جبکہ ایک ملزم شمشاد علی کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔