: ملتان (کرائم رپورٹر )طالبعلم نے پولیس کا سرکاری ڈالا چوری کر لیا۔بھگانے کی کوشش میں 3شہریوں کو کچل دیا۔موقع پر لوگوں نے قابو کر کے چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ پولیس کا ڈرائیور قوسین رضا گزشتہ روز سرکاری ڈالے پر جا رہا تھاکہ عرفان چوک کے قریب تھانہ بی زیڈ ہی کے علاقے میں جعفر نامی طالب علم نے روک کر اس سے لفٹ لی،اس دوران ڈرائیورسٹارٹ ہی ڈالا کھڑا کر کے سٹور پر سگریٹ لینے چلا گیاتوملزم جعفر ڈالا بھگا کر لے گیا،اور تیز رفتاری کے باعث جیل موڑ قریب سڑک پر سواری کے انتظار میں کھڑے 3 شہریوں فاضل مجیب۔زوہیب جمشید اور یاسین کو بری طرح کچل دیا،موقع پر لوگوں نے ملزم جعفر کو قابو کر کے چھترول کے بعد تھانہ شاہ شمس پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ ملزم جعفر ایل ایل بی کا طالب علم اور میانوالی کا رہائشی ہے
طالب علم پولیس گاڑی لے گیا‘3 افراد کچل دیئے شہریوں نے چھترول کردی
Nov 26, 2020