حکومت بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ‘  معیشت تباہ کر دی: آصف سعید منیس

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ خصوصی)  منیس گروپ عوامی خدمت کا نام ہے اور اسی مقصد کے تحت منیس گروپ لوگوں کی بے لوث خدمت کر رہا ہے اور عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے حلقہ پی پی 235 میںپی ڈی ایم کے جلسہ ملتان کی تیاری کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت مکمل نا کام ہو چکی ہے مہنگائی نے ہر طبقہ کو پریشان کر رکھا ہے ۔موجودہ حکومت بنارسی ٹھگوں کا ایک ٹولہ ہے جس کا جمہوریت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ ملکی معیشت تباہ کر دی ہے۔آصف سعید منیس نے مزید کہا کہ جلسہ کے حوالے سے تمام حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ہم اپنے کارکنوں کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سابق وائس چیئر مین الطاف شاہ  اور احمد فاروق کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کے جلسہ میں شامل ہو کر یہ ثابت کرنا ہے کہ جو پاکستان کو مدینہ کی ریاست کا دعویٰ کرتے تھے اب ان کی حکومت میں انصاف نام کی کوئی چیز نہ ہے۔سابق وائس چیئر مین غفور خان مغل نے کہا کہ چور راستوں سے جو حکومت قائم ہوئی ہے ا س میں ملک میں مہنگائی کر کے غریبوں سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے ۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 235ڈبلیو بی کے معززین علاقہ سابق وائس چیئر مین ٹبہ سلطان پور چوہدری سعید کمبوہ،  چوہدری ظفر جٹ، ناصر کھچی ، ملک علی شیر مسوان، ملک نواز میتلا، ظفر نمبر دار، وقاص خان سندھڑ، ملک ارشد کھنڈ، سیٹھ غفور، ملک اقبال ٹانوری، فیاض جوئیہ،  حاجی حسن گجر،  چوہدری بشیر گجر،  چوہدری نذیر ارائیں ، شیخ قدیر، چوہدری پپو گجر،  میاں جواد اعجاز مترو،  چوہدری طارق کمبوہ ،حاجی مہدی ملک نزاکت کھوکھر، ملک ریاض کھوکھر، شیخ صلاح الدین، سہیل خان پٹھان، مزمل خان پٹھان، اشتیاق احمد خان ،فیاض جوئیہ،سابق چیئر مین چوہدری اعظم ، چوہدیر ارشادسابق وائس چیئر مین، چوہدری ارشد جٹ، اکرم خان سگو، سردار خان کھچی، میاں امین مترو، چوہدری اکرم گھلو، میاں الطاف مترو ، مہر ارشاد ،میاں ممتاز مترو، حاجی خضر حیات چٹھہ، جہانگیر شاہ و دیگر نے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن