پنجاب کی 4 انڈر 16 ہاکی ٹیموںکیلئے ٹرائلز‘کرونا ایس اوپیز نظر انداز

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پنجاب کی4 انڈر 16 ہاکی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز میں حکومتی ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں، کھلاڑیوں نے ماسک پہنے نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھا ‘ ہجوم کی شکل میں کھلاڑی ایک دوسرے پر چڑھے دکھائی دیئے۔ نامزد سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی ماسک کے بغیر دکھائی دیئے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ   تمام کھلاڑیوں کو کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کیساتھ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کی پابندی کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...