نیوزی لینڈ کے گریگ بار کلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ کے نمائندے گریگ بارکلے کوا نٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔گریگ بارکلے اس سال عہدہ چھوڑنے والے ششانک منوہرکی جگہ آئی سی سی چیئرمین بنے ہیں۔گریگ بارکلے 2012 ء سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر ہیں، چیئرمین بننے کیلئے  بارکلے کو ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔گریگ بارکلے نے منتخب ہونے کے بعد کہا کہ آئی سی سی چیئرمین بننا میرے لیے باعث فخر ہے، کرکٹ کو آگے لے جانے کیلئے ان تھک محنت کریں گے۔ آئی سی سی کو اگلے تین برسوں میں اپنے اہم مقابلے ہر حال میں منعقد کروانے ہونگے ورنہ کھیل کو سنگین مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑیگا۔ری شیڈول مقابلوں میں آسٹریلیا میں رواں سال مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2021 میں نیوزی لینڈ میں وومنز ورلڈ کپ شامل ہیں، اب 2022 میں ہونگے۔ بھارت میں 2023 میں ورلڈ کپ سال کے  آخر میں چلا گیا ہے۔ اگر ہم ان تمام ایونٹس کے بروقت انعقاد میں ناکام رہے تو پھر براڈ کاسٹرز کی جانب سے ہم پر جرمانہ عائد کیا جائیگا اور ہمیں جاری ادائیگیوں کی آخری رقم موصول نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...