لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے چوہدری محمد سلیم کو پی ایف ایف کی انتخابی کمیٹی کا سکرٹری مقرر کیا گیا جبکہ ملک مقبول حسین، قاضی نور احمد، یو ایف۔ طارق لطفی اور ملک اصغر اعوان بالترتیب بلوچستان ، سندھ ، پنجاب اور خیبرپی کے کے صوبائی الیکشن کمشنر کے عہدے کا چارج لیں گے۔ راشد بروہی کو اسلام آباد کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔