ایمن آباد( نامہ نگار )شہر کی واٹر سپلائی سکیم نمبر 2محض بیرنگ تبدیل نہ ہونے پر پندرہ روز سے بند ہونے والے نصف شہر کی آبادی پانی کی بوند بوند کر ترس گئی ، سکیم ہذا بند ہونے سے محیز شہری کیطرف سے لگائے جانے والے شفاف پانی کے فلٹر سے بھی شہری محروم ہیں، سڑکوں گلی ۔محلہ میں صفائی کا عملہ چار چار ماہ تک نہ آنے پر جا بجا گندگی کے پڑے ڈھیر وں اور غلاظت سے اٹے پڑے نالے اور نالیاں بھی وبال جان پر بھی ہوئی ہیں مگر باوجود ارباب اختیار کی ایمن آباد کے بنیادی مسائل کیطرف توجہ دلانے کے بھی خاص کر جب سے ایمن آباد کو کارپوریشن گوجرانوالہ میں شامل کیا گیا کوئی عملی قدم نہیں اٹھا یا گیا حیرانگی تو یہ ہے کہ پی ،ٹی،آئی کے صدر رانا ساجد علی خاں خواتین ونگ کی ضلعی صدر روبینہ امجد چوہدری اور ضلعی صدر صحت کمیٹی چوہدری امجد ذیلدار کی رہائش بھی ایمن آباد میں ہے علاقہ کے ٹکٹ ہولڈر بھی پارٹی اور ملحقہ ٹوٹی پھوْٹی سڑکات کی تعمیر بھی و عدوں کی نذر ہو رہے ہیں ۔