غیر قانونی حراست، تشدد کی صورت میں رعائیت نہیں دی جائے گی: ریاض نذیر گاڑا 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ غیر قانونی حراست، تشدد کی صورت میں کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی کسی معاملے میں قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ہر پولیس افسر اور اہلکار اپنے افعال کا خودذمہ دار ہو گا سستی اور کاہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے پولیس افسردن رات ایک کر دیں،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سی پی او گوجرانوالہ ، ریجن بھر کے ڈی پی اوز اور ایس پیز انوسٹی گیشنز سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کرتے  کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن