آسٹریلیا نے معروف مسلم سکالر عبدالناصر بن بریکہ کی شہرت منسوخ کر دی 

Nov 26, 2020

 میلبورن (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا نے فٹبال میچ کے دوران بم دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام پر الجزائر سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ مسلم سکالر کی شہریت منسوخ کردی۔ عبدالناصر بن بریکہ پر دہشت گردوں کی ایسی ٹیم کی سربراہی کا الزام تھا جس نے ملبورن میں 2005 کو ہونے والے فٹبال میچ کے دوران سٹیڈیم میں بم نصب کیا تھا۔ آسٹریلیا کی عدالت نے مسلم سکالر کو دہشت گردی کی تربیت دینے، دہشت گرد گروپ کا حصہ ہونے اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ممنوعہ مواد رکھنے پر 15 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عبدالناصر کو عدالتی سزا کے بعد آسٹریلیا کی وزارت داخلہ نے ان کی شہریت منسوخ کردی تاہم وہ سزا کاٹنے تک آسٹریلوی شہری ہی تصور کیے جائیں گے۔ وہ پہلے شخص ہوں گے جن کی شہریت ملک میں رہنے کے دوران منسوخ کی گئی۔ مسلم سکالر عبدالناصر کے وکلاء شہریت کی منسوخی کے خلاف 90 دن میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں