لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کمی سے 110300روپے ہو گئی ہے جس سے 24قیراط 10گرام سونے کی قیمت 172روپے کمی سے 94564روپے ہو گئی۔ 22قیراط 10گرام سونے کی قیمت 86684 روپے ہو گئی۔ جیولرز نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی سے 1809 ڈالر ہو گئی ہے جس کے باعث ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔