الہ آباد (ویب ڈیسک) بھارت کی ایک اعلیٰ عدالت نے مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے بنائے گئے ‘’لو جہاد’’ کیس کو خارج کر دیا ہے۔یہ تاریخی فیصلہ الہ آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سنایا گیا ہے۔ یہ مقدمہ بھارت کے ایک مسلمان شخص کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔ اس شخص کی اہلیہ پہلے ہندو تھی لیکن شادی سے قبل اس نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ اس مشہور مقدمے کو ‘’لو جہاد کیس’’ کا نام دیا جا رہا ہے۔انتہاپسند ہندوئوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔