لاکھوں نوجوانوں کی زندگیوں کو خطرہ ایم ڈی کیٹ امتحان ملتوی  کیا جائے: مونس الٰہی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کرونا کی دوسری زبردست لہر کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے انعقاد پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کے تحفظ کیلئے اسے فی الحال معطل کر دے گی۔ مونس الٰہی  نے کہا کہ اب جبکہ حکومت نے کووڈ 19 کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں و امتحانات کو معطل اور تعلیمی اداروں کو بند کر دینے کا اعلان کیا ہے تو لاکھوں نوجوانوں کو 29 نومبر کو ایم ڈی کیٹ کا متحان دینے پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے۔ کل  نوجوان ڈاکٹر بن کر دوسروں کی زندگی بچائیں گے آج ان کی زندگی کو کیوں خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...