اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنا دورہ بحرین ملتوی کردیا ،دسمبر کے وسط میں دورے کا امکان ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنا سرکاری دورہ بحرین کی جانب سے کی جانے والی درخواست کے بعد ملتوی کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا سرکاری دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا، غالب امکان ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتے کے بجائے دسمبر کے وسط میں بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاحال دورے کی حتمی تاریخ سرکاری طور پرنہیں بتائی گئی۔ اس سے قبل کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنے دورہ بحرین کو حتمی شکل دیتے بحرین کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اپنے دورے کو دسمبر کے وسط تک ملتوی کردیں۔ اسرائیلی وزیراعظم سے کہا گیا کہ بہتر ہو گا کہ اگر وہ آئندہ ماہ اس وقت بحرین تشریف لائیں جب وہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کا دورہ کریں۔