سڈنی(آئی این پی) بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی پیشگوئی ہونے لگی۔سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے خبردار کیاکہ اگر ویرات کوہلی نے بچے کی پیدائش کیلیے وطن واپسی سے قبل محدود اوورز کی سیریز میں ٹیم کو فتح نہ دلائی تو ٹیسٹ سیریز میں 4-0سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ کوہلی 3ٹی 20، اتنے ہی ون ڈے میچز اور ایڈیلیڈ میں 17دسمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔کلارک نے کہا کہ اگر کینگروز نے محدود اوورز کے میچز جیت لیے تو ٹیسٹ سیریز میں مہمان سائیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔