سریش رائنا کا جموں کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کااعلان

ممبئی(آئی این پی)سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے جموں کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا، اکیڈمی کھولنے سے جموں کشمیر کے لڑکوں کے ٹیلینٹ کو سامنے لانے کا موقع ملے گا۔رائنا نے کہا کہ جموں کشمیر سے آئندہ 5 سالوں میں 2سے 3 پلیئرز اگر بھارتی ٹیم میں سیلکٹ ہوتے ہیں تو بھارت کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن