جرمنی میں اب ہائیڈروجن ٹرینیں چلیں گی

Nov 26, 2020 | 11:46

ویب ڈیسک

جرمنی میں پانچ سال بعد ڈیزل ٹرینوں کے بجائے ہائیڈروجن ٹرینیں چلیں گی۔

دو ڈبوں پر مشتمل ہائیڈروجن ٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق پہلی ہائیڈروجن ٹرین کا تجربہ 2024 میں ہوگا جبکہ ٹرین کو صرف 15 منٹ میں ری چارج کیا جا سکے گا،

جرمنی کی معروف فرم سیمنز نے ٹرین آپریٹنگ کمپنی ڈوئچے باہن کے ساتھ مل کر ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرینیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

جرمنی مین ہائیڈروجن ٹرین چلانے کا اعلان کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مائریو پلس جرمن ریاست بیڈن ورٹمبرگ کے تین شہروں کے درمیان چلے گی۔ نئی ٹرین سے سالانہ 330 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کم کرنے میں مدد ملے گی.

مزیدخبریں