معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان کا کہنا ہے کہ میں نے منفی کردار اس لیے چنا تاکہ لوگوں کی داد سمیٹ سکوں۔مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ارمینا رانا نے بتایا کہ اچھی اور پیاری لڑکی کا کردار تو کوئی بھی کر سکتا ہے لیکن میں ٹی وی ڈراموں میں منفی کردار کرنے میں زیادہ خوشی محسوس کرتی ہوں کیونکہ پاکستان میں فلم سے بڑا میڈیم ٹی وی ہے جس سے دور رہنا اپنے مداحوں اور کیریئر دونوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری کوشش ہے کہ خواتین کے حقوق پر کوئی ڈرامہ کروں لیکن ہمارے ہاں ایسی سکرپٹس نہیں ہوتیں اور اگر ہوتی ہیں تو اس کے لیے اداکارائوں میں مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے اور میں پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے میں اچھے کرداروں کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہوں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم اداکارہ ارمینا رانا خان کا شمار پاکستان کی پرکشش ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے جو ڈرامہ سیریل ’بن روئے‘ ’جانان‘ اور ’یلغار‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔