امریکی اداکارہ کیٹ ہڈسن نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ایک سخت ماں ہیں اور انہیں کسی قسم کا بھی جھوٹ پسند نہیں۔ایک انٹرویو میں کیٹ ہڈسن نے اپنے گھر میں بنائے گئے قوانین کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ماں بننے کے بعد ان کے رویئے میں جو تبدیلی آئی اس سے انکے اہل خانہ حیران ہوئے۔ وہ کچھ چیزوں پر اپنے بچوں سے بالکل بھی بات چیت یا مذاکرات نہیں کرتیں۔انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنے گھر میں کسی چیز کا معیار طے کرتے ہیں تو پھر آپ مذاکرات نہیں کرتے، جب میں نہیں کہہ دوں تو اس کا مطلب نا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کی غلطیوں پر برا نہیں مانتی اور انہیں بہت گنجائش دیتی ہوں، تاہم مجھے جھوٹ بالکل بھی برداشت نہیں چاہے بڑا ہو یا چھوٹا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں لوگوں سے متعلق بہت فیصلے کئے جا رہے ہیں، ہمیں بھی کھلا ذہن ہونے کی ضرورت ہے، ہم جو کر رہے ہیں اس پر خوش ہونا چاہیے اور دوسرے لوگ جس طرح جینا چاہتے ہیں انہیں اسی طرح رہنے دینا چاہیے۔