لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کی پے رول پر رہائی کیلئے کابینہ کی سفارشات پر بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کل دوپہر 2 بجے ہو گی۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث دی گئی تھی ۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری
Nov 26, 2020 | 14:12