جاپان،ہیروں موتیوں سے سجے قیمتی ماسک تیار کر لیے گئے ایک ماسک کی قیمت 15 لاکھ 32 ہزار روپے

Nov 26, 2020 | 14:39

ویب ڈیسک

جاپان نے کوروناوائرس سےمقابلہ کرنےکے لیے ہیروں موتیوں سے سجےانتہائی قیمتی ماسک تیار کرلیے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جاپانی ٹرینڈ سیٹرز نے کورونا وائرس کے خلاف حفا ظت کے لئے قیمتی ماسک تیار کرلیے ہیں ایک ماسک کی قیمت پاکستانی روپے کے حساب سے 15 لاکھ 32 ہزار بتی ہے۔کوکس کو ماسک ڈاٹ کام کمپنی نے کورونا وائرس کےوبائی امراض کے دوران ہاتھوں سے بنے ہیروں اورموتیوں سے سجے قیمتی ماسک تیار کر کے بیچنا شروع کر دیئے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو خوش کرنے اور فیشن انڈسٹری میں فروخت کو تیز کرنا ہے۔ہیرے کے ماسک 0.7 کیریٹ کے ہیرا اور سوارووسکی کرسٹل کے 300 سے زیادہ ٹکڑوں سےبنایا گیا ہے جبکہ موتی کے ماسک میں 330 جاپانی اکویا موتی شامل ہیں۔

مزیدخبریں