پاکستان کو سعودی عرب کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے: اسپیکر اسد قیصر

Nov 26, 2020 | 15:04

ویب ڈیسک

اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر  نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی  سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پاکستان کی سلامتی و ترقی کےلیے تاثرات قابل تحسین ہیں۔ مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ 
 دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے مابین ہونے والا رابطہ خوش آئند ہے۔ اس سلسلے میں سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ نئے لیبر قوانین لاگو ہونے سے سعودی عرب میں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیے سہولیات پیدا ہوں گی۔سعودی سفیر نےسعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں