انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو گیا

لاہور (کامرس رپورٹر)انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو گیا اور اس کی قیمت فروخت 160 روپے 5 پیسے ہو گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 1 پیسے کی کمی سے 159 روپے 26 پیسے ہو گئی یورو کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 187 روپے 69 پیسے ہو گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر 2 پیسے کی کمی سے 212 روپے 81 پیسے رہ گئی ۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 5 پیسے ہو گئی یورو کی قیمت فروخت 189 روپے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 213 روپے ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن