لاہور (کامرس رپورٹر)گندم کی فی من قیمت میں 200روپے کمی کے باعث صوبائی دارلحکومت میں بیشتر آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 2روپے کمی کر دی ہے جس سے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت 80روپے سے کم ہو کر 78روپے ہو گئی ہے اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2500روپے سے کم ہو کر 2300روپے ہو گئی ہے ۔لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ابھی باظابطہ طور پر چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان نہیں کر رہے جب پنجاب حکومت گندم کی خریداری قیمت کا سرکاری سطح پر اعلان کرئے گی تو اس کے تناظر میں چکی کے تیار کردہ آٹے کی نئی قیمت کا اعلان کریں گے۔
ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 2روپےکی کمی
Nov 26, 2020 | 20:34