محمد وسیم آج رابر بریرا سے مقابلہ کرینگے 

Nov 26, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم آج دبئی میں ورلڈ ٹائٹل ایلیمینٹر کی فائٹ کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ مقابلہ کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باکسر رابر بریرا سے ہوگا۔خیال رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان یہ باوٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوگی، محمد وسیم نے اب تک 12 پروفیشنل باؤٹس میں سے 11 جیتی ہوئی ہیں جبکہ ایک میں انہیں شکست ہوئی ہے، محمد وسیم نے ان میں سے 8 مقابلے ناک آئوٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے پر امید ہوں، تمام پاکستانیوں سے دعا کی درخواست ہے۔ 

مزیدخبریں