چونترہ میںسی ڈی اے کا  آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار   

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ کے عملے نے جمعرات کے روز مارگلہ ہلز کے دامن میں واقع چونترہ میں سرکاری اراضی پر ہونیوالی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے موجود رہی۔ اس آپریشن کے دوران، چونترہ گاں میں سرکاری اراضی پر نئی زیر تعمیر 08 چار دیواریاں، 04 کمرے، 06 گیٹ، 07 ڈی پی سی اور 04 واٹر ٹینک کو بھاری مشینری کی مدد سے مکمل طور پر مسمار کردیا گیااس کارروائی کے نتیجے میں تقریبا 25 کنال سرکاری اراضی بااثر قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ اسلام آباد کو سر سبز و شاداب برقرار رکھنے کے لئے جنگلات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن