پنگریو( نامہ نگار) مہربی نامی عورت پراس کے بھائی غلام رسول عرف پپوچانڈیونے بندوق سے فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ موقع پرہی فوت ہوگئی واقع کے بعدملزم نے پنگریوتھانے پہنچ کرگرفتاری دے دی صحت مرکزپنگریومیں لیڈی ڈاکٹرنہ ہونے کے باعث پولیس نے مقتولہ خاتون کی لاش جائے وقوعہ سے تحصیل ہیڈکواٹراسپتال ٹنڈوباگومنتقل کی جہاں پرلاش کاپوسٹ مارٹم کیاگیا۔پولیس کے مطابق تاحال واقع کامقدمہ درج کرانے کے لیے ورثائ تھانے نہیں پہنچے جس کی وجہ سے خبرلکھے جانے تک مقدمہ درج نہیں کیاجاسکاتھا۔