بیجنگ (این این آئی) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان کرنل وو چھین نے نشاندہی کی ہے کہ 16 نومبر کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ ویڈیو میٹنگ کی۔ یہ چین-امریکہ تعلقات اور بین الاقوامی تعلقات میں ایک اہم واقعہ تھا، اور اس سے مستقبل میں دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی ہوئی۔چین امریکہ فوجی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں۔دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور عالمی برادری کی مشترکہ توقعات سے مطابقت رکھتا ہے۔ چین دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امریکہ کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم، ایک عرصے سے، امریکہ نے تائیوان اور سائوتھ چائنا سی کے امور پر بہت سی غیر ذمہ دارانہ باتیں اور اشتعال انگیز حرکتیں کی ہیں۔
چین
چین امریکہ افواج میں صحت مند تعلقات کی ترقی کے لئے کوشش کی جائے، چین
Nov 26, 2021