فرانس: غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے پانچ خواتین سمیت 31ہلاک

پیرس+ والیٹا(این این آئی+اے پی پی)بحری راستے انگلش چینل کے ذریعے فرانس سے برطانیہ جانے والے غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے پانچ خواتین سمیت کم ازکم 31 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تاہم دو کو زندہ بچالیا میڈیا رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد یہ تارکینِ وطن کے ڈوبنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے جو فرانسیسی بندرگاہ کیلے کے قریب رونما ہوا ہے۔ تارکین فرانس سے برطانیہ جارہے تھے کہ ڈنگی بوٹ الٹ کر ڈوب گئی اوردرجنوں تارکینِ وطن لقمہ اجل بن گئے۔واقعہ کے بعد فرانسیسی اور برطانوی مشترکہ تلاش شروع کی گئی تاکہ مزید افراد کی جانیں بچائی جاسکیں۔ اس مشن میں تین ہیلی کاپٹر اور تین کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں لیکن کسی زندہ فرد کی تلاش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔اقوامِ متحدہ کے تحت نقل مکانی کی تنظیم (آئی او ایم) نے 2014 کے بعد سے اسے انسانی جانوں کے زیاں کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا ہے ۔ فرانسیسی وزیرِ اعظم ژاں کسٹکس نے کہا جرائم پشہ اسمگلر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ان کی ہمدردیاں مرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فرانس سے برطانیہ جانے والے مشہور سمندری راہ گزر دی چینل کو پناہ گزینوں کا قبرستان نہیں بننے دیا جائے گا ۔مالٹا کی مسلح افوا نے 43 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا تاہم ملک پہنچنے کے فورا بعد ہی ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ ان تارکین وطن میں 12 خواتین اور دو بچے شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...