کاہنہ (نامہ نگار ) کاہنہ کے علاقہ ویلنشیا ٹائون میں خاتون سمیت دو افراد فائرنگ سے قتل۔ پولیس نے ایک کو خودکشی قرار دیدیا۔ واقعات کے مطابق گذشتہ روز 50سالہ شکیل اور 45 سالہ فہیمہ کو اسکی اکیڈمی میں گولیاں مار کر شدید زخمی کردیاگیا جس سے سر پر گولی لگنے سے شکیل موقع پر جبکہ فہیمہ نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شکیل نامی شخص کا فہیمہ کے ساتھ کاروباری لین دین کا معاملہ تھا۔ فہیمہ نے ویلنشیا ٹائون میں ویژن کے نام سے اکیڈمی بنا رکھی تھی جو اپنی اکیڈمی میں موجود تھی۔ شکیل اپنے پیسوں کے سلسلے میں آیا اور انکا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ طیش میں آکر شکیل نے فہیمہ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں اس نے ایک فائر اپنے سر میں مارا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ فہیمہ کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جو وہاں دم توڑگئی۔ پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیں۔
ویلنشیا ٹاؤن فائرنگ