کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چوہدری خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ کھادکی قیمتوں دو سے تین گنا اضافہ ہوچکا  ہے۔ 

،حکومت کھاد کی فراہمی یقینی بنائے، زرعی آلات اور کھاد کی کنٹرول قیمتوں اور وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چوہدری خالد حسین باٹھ نے مرکزی صدر میاں محمد عمیر مسعود، مرکزی سیکرٹری جنرل افتخار احمد چوہدری و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی ملک کہلانے والے وطن عزیز مین کسان ہمیشہ سے ہی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا شکار رہا ہے مگرموجودہ دور حکومت مین کسانوں کیساتھ روا رکھے جانے والا سلوک ناقابل بیان حد تک تکلیف دہ ہے، ان حالات میں کسانوں میں انتہائی بے چینی پائی جا رہی ہے۔
کسان اتحاد

ای پیپر دی نیشن