اسد بٹ مرحوم کا شمارمیرے قابل اعتماد ساتھیوں میںہوتاتھا، چوہدری نثار

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان لوہسرشرفوواہ کینٹ میںاپنے قریبی رفیق اسدخان بٹ کی وفات پراظہارتعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،مرحوم کے بیٹے فرحت بٹ اورقریبی عزیزچیئرمین آصف نوازکشمیری ودیگرلواحقین سے اظہارتعزیت کیا،چوہدری نثارعلی خان نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسدخان بٹ مرحوم ایک جہاندیدہ شخصیت کے مالک تھے،اورمیرے سیاسی اوراعتمادی ساتھیوںمیںان کاشمارہوتاتھا،اورواہ کینٹ کی سیاست کے حوالے سے ان کی مشاورت کومیںنے ہمیشہ اہمیت دی،مرحوم اسدبٹ علم دوست شخصیت تھے،اورانہوںنے اپنی اولادکوبھی اعلی تعلیم دلوائی،اوراپنے حلقے کے عوام کوبھی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی خاطرعملی جدوجہدکی،ان کی خدمات اوران کی صلاحیتوںکوکسی صورت بھی فراموش نہیںکیاجاسکتا،اس موقع پرمعاون خصوصی شیخ ساجدالرحمن،دوست محمدخان مہمند،سیدنویدعباس گاہی سیداں،سابقہ کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈملک سعیدنوازراجہ،ملک محمداویس کشمیری آف چھاچھی محلہ،بابواکبردین بٹ،محمدیوسف ابراہیم،چیئرمین ملک نثارحسین اعوان،میاںتصوف زمان قریشی،فیض احمدصدیقی، اورتوقیربٹ بھی موجودتھے،قبل ازیںچوہدری نثارعلی خان نے سابقہ کونسلرملک سعیدنوازراجہ کے عوامی ڈیرے پرمختصرقیام کیا،اوراپنے ذاتی سیاسی اعتمادی ساتھیوںسے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن