لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔جس سے ایک ڈاکو عمران زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا ۔
باغبانپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ڈاکو شدید زخمی
Nov 26, 2021