لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو خنجر سے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق5 ڈاکو مناواں کے علاقے تلواڑہ میں نذر حسین کے ڈیرے سے ساڑھے 4لاکھ، 5 موبائل اور ٹریکٹر ٹرالی لے گئے اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ شاہدرہ میں 2 ڈاکوؤں نے تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں شیخ اعظم و دیگر افراد سے 17لاکھ 90ہزار 5سو لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ میں قاسم کے اہلخانہ سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے، طلائی زیورات، موبائل و دیگر سامان، ہئیر کے علاقے میں افضل کے گھر سے 2لاکھ طلائی زیورات، موبائل و دیگر سامان، ساندہ میں ذوالقرنین سے 2لاکھ 40ہزار موبائل، ملت پارک میں قیصر سے ایک لاکھ 10ہزار اور موبائل، لیاقت آباد میں ارباب سے 71ہزار اور موبائل، گلبرگ میں ریاست سے 36ہزار اور موبائل، شاہدرہ ٹاؤن میں رحیم سے 28ہزار اور موبائل، مزنگ میں شہباز سے 6ہزار اور موبائل لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس میںعبید کے گھر سے ساڑھے6لاکھ اور دیگرسامان چوری کر لیا۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، نواب ٹاؤن، اسلام پورہ اور قلعہ گجر سنگھ سے4کاریں، مزنگ سے رکشہ جبکہ پرانی انارکلی، چوہنگ، نصیر آباد، سرور روڈ، شفیق آباد، کوٹ لکھپت، سٹی رائیونڈ، نولکھا، شالیمار، ہربنس پورہ، شادمان سے11موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈکیتی چوری کی وارداتیں