دالبندین (نامہ نگار)بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد سرکاری دورے پر دالبندین اور رخشان ڈویژن کے دورے پر پہنچ گئے انکے ہمراہ ڈی ای سی رخشان طاہر حسن عباس علی قادری آغا عرفان شاہ تھے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے تصدیقی عمل اور انتخابی فہرستوں میں ووٹ اور ناموں کے اندراج کے حوالے سے پریس بریفنگ اور مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے ناموں کے اندراج اور تصدیقی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
الیکشن کمشنربلوچستان کا مختلف علاقوں کا دورہ، ووٹرز کے تصدیقی عمل کا جائزہ
Nov 26, 2021