لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے میڈیکل داخلوں کیلئے آئی بی سی سی کا ایکولینس سرٹیفکیٹ فارمولاکیخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ابتدائی میرٹ لسٹ روکنے کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے وفاقی حکومت،یو ایچ ایس،انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین اور وزارت تعلیم سے تحریری جواب طلب کرلیا۔عدالت کے روبرو نوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے او لیول اور اے لیول میں اے سٹار نمبرز حاصل کیے،پورے پاکستان میں فزکس میں ٹاپ کیا۔میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں210میں سے177 نمبر لیے۔درخواست گزارسمیت اے لیول کرنیوالے ہزاروں طلبہ 93 فیصد قدغن کی وجہ سے داخلوں سے محروم رہ جائیں گے۔درخواست گزارنے استدعا کی کہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے ایکولینس سرٹیفکیٹ کا فارمولا کالعدم قرار دیا جائے۔مزیداستدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک یوایچ ایس کو3 دسمبر کو میڈیکل داخلوں کے ابتدائی میرٹ لسٹ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
میڈیکل داخلے