رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے رحیم یار خان میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ نااہل، نالائق لوگ ہمارے ملک پر حکمران ہیں۔ جب سے یہ آیا ہے پاکستان کی معیشت کا ترقی کا تخمیہ زیرو سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ مہنگائی نے عام آدمی کو بے بس کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے سامنے ماں باپ اپنے بچوں کو بیچنے کو تیار ہیں۔ لوگ خودکشیاں کر رہے، نااہل شخص کو ایجنٹ بنا کر ہم پر مسلط کر دیا گیا۔ اسلامی ریاست کا تصور یہی ہے۔ بین الاقوامی منصوبہ بندی کے تحت عمران خان کو دھاندلی سے لایا گیا۔ عوام کو بیرونی اداروں کا غلام بنا دیا گیا۔ عدالتوں کیخلاف نہیں ججوں کا احترام ہے۔ گزشتہ حکومتوں کی نسبت اس حکومت میں کرپشن 3 فیصد مزید بڑھی۔ کسان اور مزدور رو رہے ہیں۔ سب کو کہتا ہے تم چور‘ وہ چور‘ پیسہ باہر بھیج دیا۔ اس حکومت نے کرپشن ختم کرنے کے نام پر اقتدار حاصل کیا لیکن کرپشن بڑھ گئی۔
فضل الرحمن