گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا ہے کہ صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی اور اُن کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالہ کیلئے گیپکو کا ہر کارکن میدان عمل میں سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عزم کی تکمیل کیلئے گیپکو انتظامیہ سالانہ خطیر رقم سسٹم کی بہتری کیلئے خرچ کر رہی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج بھی بر آمد ہوئے ہیں اور صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات میں واضح کمی آئی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ آن لائن کچہری کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل مینجرآپریشن احسان الہی مرزا، جنرل مینجر ٹیکنیکل پرویز اقبال، مینجر سی آر سی اکرام اللہ، ڈپٹی مینجرز محمد جہانگیر رانا، امجد محمود، ذکاء اللہ لغاری و دیگر بھی موجود تھے جبکہ تمام ایس ایز نے اپنے اپنے دفاتر سے وڈیو لنک کے ذریعہ آن لائن کچہری میں شرکت کی۔