پنڈی بھٹیاں: کالجز میں اہم مضامین کے لیکچرار نہ ہونے سے طلباء طالبات کا تعلیمی حرج

Nov 26, 2021

پنڈی بھٹیاں ( نمائندہ خصوصی )تحصیل پنڈی بھٹیاں کے طلباء طالبات کے پانچ ایسوی ایٹ کالجز میں اہم مضامین انگلش ،فزکس، کیمسٹری، اکنامکس، کمپیوٹر،اور ریاضی کے لیکچرار نہ ہونے کے باعث طلباء طالبات کا تعلیمی حرج ہو رہا ہیں ان کالجز کی منظور ہونے والی اسامیاں میں سے 70فیصد اسامیاں کو فُل نہیں کا جا سکا اور طالب علم طالبات اور ان کے والدین نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہیں ،خالی لیکچرار کی اسامیوں کو فی الفور پُر کیا جائے یا ان پر عارضی لیکچراروں کی تقرریں کی جائے تاکے طلباء اور طالبات کا تعلیمی حرج نہ ہو سکے اگر موجودہ صورتحال کو برقرار رکھا گیا اور ان اداروں میں داخل طلباء اور طالبات کا تعلیمی معیار قائم نہ رہ سکے گا ، مقامی سماجی تاجراتی حلقوں انجمن اصلاح المسلمین نیشنل پریس کلب پاک ہیلپ آر گنائزیشن سمیت شہریوں نے بھی اس مطالبہ کو دہراتے ہوے حکوت پنجاب کی توجہ اس جانب دلائی ہیں پنڈی بھٹیاں جلالپوربھٹیاں سکھیکی کے کالجز میں لیکچرار کی کمی کو پورا کیا جائے۔                                                                                                                               

مزیدخبریں