حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس یہاں ریلوے روڈ پر منعقد ہوا جس میں صدر اظہر قیوم چیمہ ، سیکریٹری جنرل خالد اختر سمیت سٹور مالکان کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیمہ میڈیکل سٹور پر ہونے والی ڈکیتی کے ملزم کو گرفتارنہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ کئی ہفتے گذرنے کے باوجود پولیس ابھی تک سٹور سے پانچ لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر لیجانے والے ملزمان کا ابھی تک سراغ نہ لگاسکی ہے جس کی وجہ سے میڈیکل سٹور مالکان اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ اجلاس میں آئی جی پولیس پنجاب سمیت تما م اعلی افسران سے مطالبہ کیا گیا کہ چیمہ میڈیکل سٹور پر ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کا فوری سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔