سادھوکے(نامہ نگار) گاؤں ڈھولن کے رہائشی محکمہ انہار کے ملازم فیاض نے ملزم عدیل وغیرہ کے خلاف سرکاری مٹی چوری کرنے کا تھانہ میں مقدمہ درج کرایاتھاجس کا ملزموں کو رنج تھا،گذشتہ روز فیاض اپنے والد کے ہمراہ جارہاتھا کہ عدیل اور تنویر نے ان پر فائرنگ کردی جس پر دونوں باپ بیٹوں نے نالہ ڈیک میں چھلانگیں لگاکراپنی جانیں بچائیں،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
سادھوکے:پر دوافراد کی سرکاری ملازم اور والد پر فائرنگ
Nov 26, 2021