قائمہ کمیٹی میں ایف آئی اے، نادرا کے بائیومیٹرک ڈیٹا کے ہیک ہونے کا انکشاف 

Nov 26, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میںایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نادرا کے بائیومیٹرک ڈیٹا  کے ہیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ڈیٹا ہیک ہونے سے ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں۔کمیٹی نے آئی ٹی کے برآمدکننداگان کودرپیش مسائل پر اگلے اجلاس میں ایف بی آر، ایچ ای سی اور اسٹیٹ بینک حکام طلب کرلیا، چیئرمین کمیٹی نے سوشل میڈیا کے قواعد بنانے کے دوران ارکان پارلیمنٹ سے رائے نہ لینے پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔حکام نے بتایاکہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 47فیصد اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے آئی ٹی شعبہ کوہنر مندافراد ی قوت کی کمی سامناہے۔ کسی بھی موبائل فون کمپنی کو ڈور ٹو ڈور سم فروخت کرنے اجازت نہیں دی،غیر قانونی سمز کی فروخت میں ایک سال میں چھ سو فیصد کمی آئی ہے۔ 
نادرا /ڈیٹا

مزیدخبریں