اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں موجود حکومت اپنی کرپشن اور ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ دینے کیلئے پورے ملک میں گندم کی جعلی کمی پیدا کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یوریا کھاد کی تقریبا 253% تک اضافی مقدار کواپنے صوبے میں ذخیرہ ہونے دیا جوملک بھر کے کسانوں کو یوریا سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ پی پی پی کی سندھ حکومت کو اٹھارویں ترمیم کے بہانے یہ کرپشن نہیں کرنے دی جائے گی۔ ہم ہر قسم کے قانونی آپشن کو استعمال کر کے عوام کو اس لوٹ مار سے بچائیں گے۔
شہباز گل