محکمہ جنگلات کا غیر قانونی شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

 لاہور(وقائع نگار)سیکرٹری جنگلات شاہد زمان نے غیر قانونی شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکرٹری جنگلات نے چولستان میں غیر قانونی شکار کا نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی شکار میں ملوث متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد زمان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد غیر قانونی شکار اور شکار سے روکنے کی پاداش میں وائلڈ لائف گارڈرز پر تشدد میں ملوث ہیں۔ بالخصوص کچھ بااثر افراد چولستان کے ریزرو ایریا میں معدوم ہوتے قیمتی جانوروں کا شکار کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنگلات نے متنبہ کیا ہے کہ غیر قانونی شکاری باز آ جائیں ورنہ قانون کا سامنا کرنے کو تیار ہو جائیں۔محکمہ جنگلات جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہا ہے۔ غیر قانونی شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا اسی امر کا تسلسل ہے۔

ای پیپر دی نیشن