شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک دشمن قوتوں کی آلہ کار بن چکی ہے نواز شریف اور انکے خاندان کی طرف سے مسلسل پاکستان کے اداروں کے خلاف زہر اگلا گیاہے، پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں شریف خاندان کی کرپشن کے قصے زباں زد عام ہیں اور بے لاگ احتساب کا اس خاندان کو سامنا ہے نوا ز شریف کے بعد دیگر اہل خانہ بھی کرپشن میں بال بال ڈوبے ہیں جس کے باوجود انہیں مسیحا قرار دینے کی بعض لوگ کوششوں میں ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شاہ رخ کمبوہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا کہ شریف خاندان کے بارے میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ لوگ ملک و قوم کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان کے حسد میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔
(ن) لیگ ملک دشمن قوتوں کی آلہ کار بن چکی: چوہدری تنویر احمد
Nov 26, 2021