گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد شاذب اعوان نے کہاہے کہ ریگو لرائزیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے اے ای اوز اورایس ایس ای ٹیچرز کی مستقلی کا وعدہ پورا کیا جائے کیا وجہ ہے کہ پروموشن رولز میں ترامیم نہیں کی جا رہیں، اگر اسی طرز عمل کو برقرار رکھا گیا تو پھر ہم سول سیکرٹریٹ کا گھیرا کرنے پر مجبور ہونگے ہم چاہتے ہیں کہ مطالبات منظور کیا جائے تاکہ اساتذہ پر سکون ہو کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ٹی یو ماجد خان،قیصر عباس، شیراز نواز،احمد سعید، ساجد منیر،محمد ابو بکر،انس اقبال کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی موجود تھے اس موقع پر ایک قرارداد میں مرکزی صدر وحید مراد یوسفی اورجنرل سیکرٹریفیاض حسین گیلانی کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ایکٹ میں ترمیم، اے ای اوز اورایس ایس ای ٹیچرز کو مستقل کیا جائے: شاذب اعوان
Nov 26, 2021