پولیو: عالمی ادارہ صحت کی پاکستان پر سفری پابندیوں میں 3ماہ تو سیع

Nov 26, 2021

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی اور پاکستان‘ افغانستان کو پولیو پھیلاؤ کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا پولیو سے انکاری والدین اور ویکسین سے محروم بچے چیلنج ہیں۔ باہر جانے والوں کی لازمی ویکسی نیشن ہو گی۔ پولیو کے باعث پابندیاں مئی 2014ء میں عائد ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں