ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں انسداد خسرہ مہم کے دوران 15 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرے کے انجکشن اور پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے ضلع بھر کے دیہی علاقوں اور گھروں میں گھر گھر جاکر ہر بچے کو خسرے سے بچانے کیلئے انجکشن لگائے۔ انسداد خسرہ مہم کے دوران کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن بھی لگائی جارہی ہے ۔