عوام کو پٹرول کیلئے قطاروں میں کھڑا کرنا ظلم کی انتہا: مریم نواز

Nov 26, 2021

لاہور (نیٹ نیوز ) مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کرنا ظلم کی انتہا ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں، خلقِ خدا رْل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے؟۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا۔ لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالا کی یہ تصاویر صرف پٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بسی کی داستان ہے۔ دعا ہے انہی قطاروں میں عمران خان، اس کو مسلط کرنے والے اور وزراء بھی کھڑے ہوں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔

مزیدخبریں