اسلام آباد (نیٹ نیوز) بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی، بھارتی حکومت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بھارت نے سری نگر سے پروازوں کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی‘ذرائع
Nov 26, 2021