وہاڑی (کرائم رپورٹر ‘ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں ضلع وہاڑی کو تعلیم کے لحاظ سے پنجاب کے ٹاپ اضلاع میں لانا ہے جس کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں انڈیکیٹر ز پر عملدرآمد سوفیصد یقینی بنایا جائے سکولوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے ضلعی افسران ضلع بھر کے سکول کے سربراہان اور ملازمین کی مانیٹرنگ کریں این ایس بی فنڈز کو بہتر انداز سے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے آفس میں محکمہ ایجو کیشن کے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈی ای او سیکنڈری محمد رمضان لڑکا، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ چوہدری محمد یونس، ڈی ای او ایلیمنٹر ی خواتین مصباح رفیق، ڈپٹی ڈی ای او ز اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ سکولوں میں بچوں سے کسی قسم کی مشقت نہیں لی جائے گی۔